جمعه 15/نوامبر/2024

داعش

ترکی میں ‘داعش’ کا امیر گرفتار، خطرناک مواد قبضے میں لینے کا دعویٰ

ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان صویلو نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پولیس نے ترکی میں دولت اسلامیہ' داعش' کے سربراہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

امریکا نے ابو بکر البغدادی کی لاش سمندر میں پھینک دی

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے ایک ذرائع نے پیر کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج نے داعش کے سربراہ خلیفہ بغدادی کے قتل کے بعد اس کی لاش کوسمندر میں پھینک دیا ہے۔ خبر رساں ادارے'اے ایف پی' کے مطابق امریکی آرمی چیف مارک میلی کا کہنا ہے کہ البغدادی کی نعش کو ٹھکانے لگانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

افغانستان:داعش کا شادی کی تقریب پر وحشیانہ حملہ، دسیوں جاں بحق

حکومت کابل میں ہفتہ کی شب شادی کی ایک تقریب میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں تریسٹھ افراد ہلاک اور ایک سو اسّی سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ماتم کدہ میں تبدیل ہونے والی شادی میں ایک ہزار سے زیادہ افراد شریک تھے۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جزیرہ سیناء میں مصری فوج کی کارروائی میں 52 داعشی جنگجو ہلاک

مصر میں مسلح افواج نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری جامع سکیورٹی آپریشن 'سیناء 2018' کے سلسلے میں گزشتہ چند روز میں فوج اور پولیس کے ہاتھوں 52 داعشی مارے گئے۔

داعش کی البغدادی کے بیٹے کی شام میں ہلاکت کی تصدیق

شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے ماتحت ایک خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ ’داعش‘ کے سربراہ ابو بکرالبغدادی کا ایک بیٹا شام کے شہر حمص میں بشار الاسد اور روس کی فوج کے ساتھ لڑائی میں مارا گیا ہے۔

روس کا امریکا پر شام میں داعش کو جنگی تربیت دینے کا الزام

روس کے مسلح افواج کے سربراہ جنرل فالیری گیراسیموف نے الزام عاید کیا ہے کہ امریکا اردن اور عراق کی سرحد پر شام کے اندر قائم ’التنف‘ فوجی اڈے پر داعش کے جنگجوؤں کو عسکری تربیت فراہم کررہا ہے۔

البغدادی کے زندہ ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں: امریکا

امریکی وزارت دفاع ’پینٹاگون‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے سربراہ اورعالمی دہشت گرد ابو بکر البغدادی کے آڈیو پیغام سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ زندہ ہے۔

کابل:مسجد میں بم دھماکے سے 55 افراد ہلاک اور زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ مسجد میں حملے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔

داعش کا قلع قمع کرنے کے بعد شام سے فوج نکال لیں گے:امریکا

امریکا نے شام میں اپنی فوج مستقل بنیادوں پر رکھنے کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ داعش کی شکست و ریخت کے بعد امریکا شام سے اپنی فوجیں واپس بلا لے گا۔

بیت المقدس میں ’داعش‘ کا کوئی وجود نہیں ملا:اسرائیلی پولیس

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں کل اتوار کے روز یہودی فوجیوں پر ہونے والے حملے کے بعد صہیونی انتظامیہ کی طرف سے متضاد دعوے سامنے آ رہے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ القدس میں یہودی فوجیوں پر ٹرک چلانے کا واقعہ شدت پسند گروپ ’داعش‘ کی کارستانی ہے اور یہ کارروائی داعش ہی کی طرز پر کی گئی ہے تاہم اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم کے بیان اور دعوے کو غلط قرار دیا ہے۔