
القدس میں امریکی قونصل جنرل کا سفارت خانے میں ادغام!
اتوار-10-مارچ-2019
امریکی کی موجودہ حکومت اور صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد اسلام کے تاریخی شہر مقبوضہ بیت المقدس کو غاصب صہیونیوں کے حوالے کرنے کے یکے بعد دیگر کئی خطرناک اقدامات کیے گئے۔ ایک طرف امریکی حکومت کا یہ دعویٰ کہ وہ فلسطینیوں کو ان کےحقوق دلانے کی کوشش کررہی ہے اور دوسری طرف امریکا کی فاشٹ حکومت نے فلسطینیوں کو مسلسل دھوکے میں رکھنے کے ساتھ ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی مجرمانہ کوشش کی گئی۔