شنبه 16/نوامبر/2024

خود سوزی

بوسٹن میں ایک شخص نےغزہ جنگ کی وجہ سے خود کو آگ لگا دی

امریکہ اور مغرب کی مدد سے قابض اسرائیلی ریاست کی غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ میں 41000 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور امریکہ کی شراکت کے خلاف احتجاجاً بوسٹن میں اسرائیلی قونصل خانے کے قریب گزشتہ بدھ کو ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی۔

جیل انتظامیہ کی مجرمانہ لا پرواہی کےخلاف احتجاج

اسرائیل کی بدنام زمانہ 'نفحہ' نامی ایک جیل میں قید ایک فلسطینی نے کرونا وائرس سے بچائو کے لیے خاطر خواہ انتظامات نہ کرنے پر بہ طور احتجاج خود کو آگ لگا دی۔

اسرائیلی مظالم سے تنگ فلسطینی قیدی کی خود سوزی کی کوشش

اسرائیل کی بدنام زمانہ 'جزیرہ نما النقب' کی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری ابراہیم علی محمد النتشہ نے صہیونی فوج کے مظالم سے تنگ آکر خود سوزی کی کوشش کی اپنے کپڑوں کو آگ لگا دی۔ دیگر اسیران اور انتظامیہ نے مل کرخود سوزی کرنے والے فلسطینی نوجوان کو بچا لیا مگرقابض انتظامیہ نےآگ میں‌ جُھلسے قیدی کو اسپتال منتقل کرنے یا اس کی طبی امداد کے بجائے اسے 'لاک اپ' میں بند کر دیا۔