جمعه 15/نوامبر/2024

خودمختاری

اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے ہتھکنڈے

اسرائیل میں انتہائی دائیں بازو کی "خودمختاری کی تحریک" نے کانفرنس کا ایجنڈا "مشرقی بیت المقدس پراسرائیلی خودمختاری مسلط کرنا" کا انکشاف کیا ہے۔ یہ کانفرنس کل جمعرات کو پرانے بیت المقدس میں کوہ الطور کی چوٹی پر واقع "بیت اوروت" آبادکاری چوکی میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں اسرائیلی حکومت کے سینیر رہ نماؤں نے شرکت کی اور تین نکاتی بحث میں حصہ لیا۔

سوڈان کا امریکا کے ساتھ خود مختاری کے استثنیٰ کا معاہدہ

سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد کل ہفتے کے روز امریکا کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کیا ہے۔ سوڈانی وزارت انصاف نے اعلان کیا کہ خرطوم حکومت نے امریکا کےساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت خرطوم کے خلاف مستقبل میں ہونے والے مقدمات کی روک تھام اور سوڈان کی خود مختاری کو استنیٰ حاصل ہوگا۔

غرب اردن پراسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں:امریکی سفیر

امریکی سفیر ڈیوڈ فریڈمین نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کی یہودی کالونیوں کو باقاعدہ اسرائیل کا حصہ قرار دینے اور ان پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔

غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری کا وعدہ پورا کریں گے:نیتن یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کنیسٹ کے انتخابات میں دوسری سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی ایک بارپھر وادی اردن اور غرب اردن کو صہیونی ریاست کی خود مختاری میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ عوام نے بھاری مینڈیٹ سے ایک بار پھرکامیاب کرکے وعدےپورے کرنے کا موقع دیا ہے۔ وہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے بلکہ وادی اردن اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کو اسرائیل کی عمل داری میں لائیں گے۔

اسرائیل کی لبنان پربمباری ریاستی خود خودمختاری پر حملہ ہے: ایران

ایران نے لبنان پر قابض اسرائیل کی بمباری کو "آزاد ریاست کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی" قرار دیا ہے۔

وادی گولان کو اسرائیل میں ضم کرنے کا مطالبہ

اسرائیلی وزیر مواصلات نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ جاری تنازع کے حل کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو داخلی خود مختاری دی جائے اور ساتھ ہی ساتھ شام کے مقبوضہ علاقے وادی گولان کو صہیونی ریاست میں شامل کیا جائے۔