پنج شنبه 01/می/2025

خواتین و بچے

مئی کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 65 بچوں سمیت410 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک فلسطینی تنظیم کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق قابض صہیونی فوج نے مئی 2018ء کو روز مرہ کی بنیاد پر فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا۔ وحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران 12 خواتین اور 65 بچوں سمیت کم سے کم410 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اپریل میں اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں 450 فلسطینی گرفتار

اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطین کے شہروں میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ روز مرہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ اپریل کے مہینے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری رہنے والے کریک ڈاؤن میں چار سو پچاس فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

فروری:45 بچوں، 22 خواتین سمیت 405 فلسطینی اسرائیلی زندانوں میں قید

فلسطین کے ایک ریسرچ سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری کے مہینے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے کریک ڈاؤن میں مزید تیزی دیکھی گئی۔ گذشتہ ماہ 45 بچوں اور 22 خواتین سمیت 405 فلسطینیوں کو حراست میں لے کرانہیں قید خانوں میں ڈالا گیا۔

اکتوبرکے دوران 100 بچوں اور 15 خواتین سمیت 530 فلسطینی پابند سلاسل

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گذشتہ مہینے [اکتوبر] کے دوران قابض فورسزنے 100 بچوں اور 15 خواتین سمیت 530 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد جیلوں میں بند کردیا ہے۔