
’خواب یعقوب پارک‘ رام اللہ میں یہودی توسیع پسندی کا نیا منصوبہ
اتوار-9-اکتوبر-2016
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں صہیونی ریاست کی طرف سے غیرقانونی یہودی توسیع پسندی کا سلسلہ جاری ہے۔ توسیع پسندی کے غیرقانونی منصوبوں پر یہودی مذہبی تعلیمات کا رنگ چڑھایا جاتا ہے اور نت نئے نئے پروجیکٹ شروع کر کے فلسطینیوں کی اراضی ان سے سلب کی جا رہی ہے۔