
امریکی پروگرام کی ناکامی سے فلسطینی مزاحمت کا مرتبہ بلند ہوا: الحیہ
پیر-10-دسمبر-2018
اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل پورے خطے اور عالمی امن و سلامتی کے لیے سب سے بڑا اور حقیقی خطرہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطینی مزاحمت کے خلاف امریکی پروگرام کی ناکامی نے فلسطینی مزاحمت کا مرتبہ مزید بلند کر دیا ہے۔