جمعه 15/نوامبر/2024

خلیل الحیہ

’طوفان الاقصیٰ‘نے فلسطینی قوم کے نصب العین کو زندہ کردیا:خلیل الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رکن اور جماعت کے عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا کہ فلسطین میں بالعموم اور غزہ میں بالخصوص ’طوفان الاقصیٰ‘ کو ایک سال گزر چکا ہے۔ہمارے فلسطینی عوام اپنی مزاحمت، خون اور استقامت کے ساتھ ایک نئی تاریخ لکھ رہے ہیں۔اپنے خون سے اپنی آزادی کی تحریک کی آبیاری کا سفر1948ء میں القسام مجاھدین نے شروع کیا۔ سات اکتوبر 2023ء اس طویل جدو جہد کا ایک اہم مرحلہ ہے جس نے ایک بار پھر فلسطینی کاز کوپوری دنیا میں زندہ کیا ہے۔

حسن نصراللہ کا قتل ہراعتبار سے مکمل دہشت گردی کی کارروائی ہے:الحیہ

غزہ کی پٹی میں حماس کے ڈپٹی چیئرمین اور پولیٹیکل بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی بزدل دشمن کے ہاتھوں عظیم مجاہد حسن نصر اللہ اور ان کی جماعت کے ساتھی رہ نماؤں کا قتل ایک مکمل دہشت گردانہ کارروائی ہے۔ یہ نہ صرف لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے بلکہ غاصب صہیونی دشمن کی طرف سے ایک سنگین اور وحشیانہ کارراوئی ہے۔

حماس کی ثالث ممالک کی قیادت سے ملاقات، جنگ بندی کے عزم کا اعادہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ جماعت کے مذاکراتی وفد نے جماعت کے سرکردہ رہ نما ڈاکٹر خلیل الحیہ کی قیادت میں قطری دارالحکومت دوحہ میں قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی اور مصری جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ عباس کامل سے ملاقات کی۔ا اس ملاقات میں مسئلہ فلسطین اور غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

حماس نیتن یاہو کی نئی شرائط پر بات چیت میں دلچسپی نہیں رکھتی: الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سینیر رُکن اور اس کے مذاکراتی ٹیم کے رکن خلیل الحیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کی جماعت فاشسٹ صہیونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کی نئی شرائط پر بات چیت کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ حماس نے بار ہا واضح کیا ہے کہ وہ دو جولائی کو طے پائے فارمولے پرعمل درآمد کے لیے تیار ہے اور اس سے دستبردار نہیں ہوگی۔

غزہ میں جنگی جرائم پر صہیونی ریاست کو سزا دی جائے: خلیل الحیہ

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘ کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے اور صیہونی وجود پر’چیپٹر سیون‘ کا اطلاق کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ریاست ایک جنگی مجرم ہے جو نہتے فلسطینیوں کا بے دردی کے ساتھ قتل عام کر رہی ہے۔ غزہ کی پٹی میں الدرج کے مقام پر ایک سکول میں ہفتے کے روز کیا گیا قتل عام صہیونی فاشسٹ دشمن کا ایک نیا جنگی جرم ہے۔

’اسماعیل ھنیہ کی شہادت نے مزاحمت کو نیا جذبہ، عزم اور طاقت عطا کی‘

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت نے فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کو ایک نیا جذبہ، نیا عزم اور نئی طاقت بخشی ہے۔

اسماعیل ھنیہ کی شہادت سے فلسطینی جذبہ مزاحمت میں اضافہ ہوگا:خلیل الحیہ

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے نائب چیئرمین ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ نے اپنی جان اپنے دین اور، نصب العین اور اپنے ملک کے لیے دی۔ وہ ایک مجاہد اور شاندار سیاست دان کے طور پر زندہ رہے۔

نیتن یاھو ناکام ونامراد ہوگیا، محمد الضیف نے اس کا جھوٹ سن لیا:حیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غزہ کی پٹی میں نائب سربراہ ڈاکٹر خلیل الحیہ نے قابض اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے القسام کمانڈر محمد الضیف کو نشانہ بنانے کےدعووں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نیتن یاہو سے کہتے ہیں"تم ناکام اور مراد رہے ہو۔ محمد الضیف زندہ اور سلامت ہیں اور وہ تیرے جھوٹ کو سن کران کے جھوٹا ہونے پر مسکرا رہے ہیں۔

’مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگراپنےاصولی مطالبات پرسمجھوتہ نہیں کریں گے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے غزہ کی پٹی میں نائب صدر اور پولیٹیکل بیورو کے رکن خلیل الحیہ نےزور دے کر کہا ہے کہ ان کی جماعت قیدیوں تبادلے کے معاہدے پر پہنچنے،جنگ اور جارحیت کے خاتمے کے لیے حقیقی اور سنجیدہ مذاکرات میں داخل ہونے کے لیے سنجیدہ تیار ہے۔

جنگ بندی اوراسرائیلی فوج کے انخلاء تک یرغمالی رہا نہیں ہوں گے:الحیہ

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے نائب سربراہ خلیل الحیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف فوجی جارحیت کو روکنے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں اصل مسئلہ قابض کی جانب سے جنگ بندی کو قبول کرنے میں ناکامی اور غزہ کی پٹی سے انخلاء ہے"۔