’طوفان الاقصیٰ‘نے فلسطینی قوم کے نصب العین کو زندہ کردیا:خلیل الحیہ
پیر-7-اکتوبر-2024
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رکن اور جماعت کے عرب اور اسلامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا کہ فلسطین میں بالعموم اور غزہ میں بالخصوص ’طوفان الاقصیٰ‘ کو ایک سال گزر چکا ہے۔ہمارے فلسطینی عوام اپنی مزاحمت، خون اور استقامت کے ساتھ ایک نئی تاریخ لکھ رہے ہیں۔اپنے خون سے اپنی آزادی کی تحریک کی آبیاری کا سفر1948ء میں القسام مجاھدین نے شروع کیا۔ سات اکتوبر 2023ء اس طویل جدو جہد کا ایک اہم مرحلہ ہے جس نے ایک بار پھر فلسطینی کاز کوپوری دنیا میں زندہ کیا ہے۔