
فلموں کی آڑ میں خلیجی ملکوں کی اسرائیل سےتعلقات استوار کرنے نئی چال
منگل-14-اپریل-2020
خلیجی عرب مُمالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کے لیے آئے روز طرح طرح کے حربے اور چالیں چلائی جا رہی ہیں۔ سعودی عرب کےملکیتی 'ایم بی سی' چینل نے رواں سال ایک رمضان سیریز کے حوالے سے 'ام ھارون' نامی ایک نئی فلم ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فلم کی آڑ میں دراصل خلیجی ملکوں بالخصوص سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو معمول پرلانے کی کوشش کی گئی ہے۔