
اسرائیل امارات کے درمیان خفیہ دوستی اعلانیہ تعلقات میں تبدیل
بدھ-2-ستمبر-2020
متحدہ عرب امارات کی جانب سے 13 اگست کو اسرائیل کو تسلیم کیے جانے اور صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کے اعلان کے بعد 31 اگست کو دونوں ملکوںکے درمیان فضائی سروس کا بھی باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ یوں دونوںملکوں کے درمیان طویل خفیہ تعلقات اعلانیہ تعلقات میںتبدیل ہوگئے۔ اسرائیل کے بن گوریون یوائی اڈے سے اسرائیلی فضائی کمپنی 'العال'کی ایک پرواز نے اڑان بھری تین گھنٹے 17 منٹ کی پرواز کے بعد سعودی عرب کی فضائی حدود سے گذر کر ابو ظبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتر گئی۔