شنبه 16/نوامبر/2024

خطیب مسجد الاقصیٰ

قبلہ اول کے خطیب نے نزار بنات کا قصاص شرعی فرض قرار دیا

مسجد اقصیٰ کے خطیب اور ممتاز عالم دین الشیخ محمد سرندح نے کہا ہے کہ کسی مسلمان کے لیے دوسرے مسلمان بھائی کی توہین کرنا جائز نہیں۔ تمام فلسطینیوں کا خون ایک ہے۔

الاقصیٰ اور القدس کو شدید خطرات لاحق ہیں: امام مسجد قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کوغاصب صہیونیوں کے ہاتھوں شدید خطرات لاحق ہیں۔

عالم اسلام کے امور میں ’کُفار‘ کی مداخلت بند کی جائے:امام قبلہ اول

مسجد اقصیٰ کے خطیب نے کل جمعہ کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب میں عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کریں۔

’ارکان کنیسٹ کو قبلہ اول پر دھاوں کی اجازت دینا قابل مذمت‘

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ محمد سلیم نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے وزراء اور ارکان اسمبلی [کنیسٹ] کو مسجد اقصیٰ پر دھاووں کی اجازت دینا مذہبی غنڈہ گردی ہے۔ فلسطینی قوم اپنے مقدس مقام میں ناپاک صہیونیوں کو کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔

جمعۃ الوداع پرڈیڑھ لاکھ فلسطینیوں کا قبلہ اول میں اجتماع

قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے مختلف شہروں مقامی شہریوں کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائی سے روکنے کے لیےمختلف مکروہ حربے کل جمعۃ الوداع کے موقع پربھی جاری رہے، صہیونی فوج اور پولیس کی طرف سے کھڑی کی رکاوٹوں کے باوجود ڈیڑھ لاکھ فلسطینیوں نے جمعۃ الوداع کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اعلان جنگ تصورہوگا

مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ محمد حسین نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست میں قائم امریکی سفارت خانہ تل ابیب [تل الربیع] سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنا فلسطینی قوم کے خلاف اعلان جنگ تصور ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکا نے اپنا سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرتے ہوئے مسلمانوں کے مقدس شہر کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔