چهارشنبه 30/آوریل/2025

خطرات

سفاک صہیونی بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کے درپے ہو گئے

فلسطین کی اسلامی تحریک نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ایک سازش کے تحت جماعت کے سربراہ الشیخ راید صلاح کو انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے تاکہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے آواز بلند نہ کرسکیں۔

صہیونی زندانوں میں دو بھوک ہڑتالی قیدیوں کی زندگی خطرے میں!

اسرائیلی زندانوں میں ڈیڑھ ماہ سے انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے دو فلسطینی اسیران کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے دونوں بھوک ہڑتالی اسیران کی زندگیاں بچانے کے لیے صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قبلہ اول کے وجود کو صہیونیوں سے سنگین خطرات لاحق ہیں:الشیخ راید صلاح

مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے علاقوں میں فلسطینیوں کی نمائندہ تنظیم ’اسلامی تحریک‘ کے سربراہ اور بزرگ فلسطینی لیڈر الشیخ راید صلاح اسرائیلی جیل سے اپنے ایک پیغام میں خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قبلہ اول کے وجود کو صہیونیوں سے لاحق خطرات کے تدارک کے لیے پوری مسلم امہ کو آپس میں متحد ہونا ہوگا۔