
تحریک انتفاضہ القدس کے ایک سال پورا ہونے پر فلسطین میں خصوصی نشریات
اتوار-2-اکتوبر-2016
فلسطین میں یکم اکتوبر 2015ء سے جاری تحریک انتفاضہ القدس کا ایک سال مکمل ہونے پر فلسطینی ذرائع ابلاغ میں خصوصی نشریات پیش کی جا رہی ہیں۔ کل یکم اکتوبر بہ روز ہفتہ فلسطین کے 20 ریڈیو اور ٹیلی ویژین چینلوں نے متفقہ طور پر رات آٹھ بجے ایک گھنٹے کی نشریات میں تحریک انتفاضہ القدس پر خصوصی روشنی ڈالی۔