چهارشنبه 30/آوریل/2025

خراج تحسین

فلسطینی رہنماوں کی طرف سے القرضاوی کے لیے زبردست خراج تحسین

دنیائے اسلام کے عظیم دینی سکالر علامہ یوسف القرضاوی کے انتقللال پر ملال پر تعزیت کرتے ہوئے بزرگ فلسطینی رہنما اور شیخ رائد صلاح نے عالم اسلام کی ممتاز علمی شخصیت شیخ یوسف القرضاوی کے انتقال کو فلسطینی کاز کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ شیخ راعد صلاح پیر کی صبح الجزیرہ ٹی وی سے بات چیت کر رہے تھے۔

ترکی میں علامہ یوسف القرضاوی کی خدمات کو خراج تحسین پیش!

عالم اسلام کے ممتاز عالم دین الشیخ علامہ یوسف القرضاوی کے دنیا بھر میں چاہنے والوں کی کوئی کمی نہیں۔ دنیا کے مختلف ملکوں میں علامہ القرضاوی کے لاکھوں پیرکار اور چاہنے والے موجود ہیں جن کی ایک بڑی تعداد ترکی میں بھی مقیم ہے۔ ترکی میں مقیم شہریوں کی بڑی تعداد نے جمعہ اور ہفتہ کے ایام میں علامہ یوسف القرضاوی کی تحسین اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کئی شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا۔ ان تقریبات میں ترکی سمیت مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے علماء نے خطابات کیے اور علامہ القرضاوی کی دینی، ملی اور انسانی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ترکی میں القرضاوی کی تصنیفی خدمات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔