چهارشنبه 30/آوریل/2025

خان یونس

زخمی فلسطینی بچہ دم توڑ گیا، 30 دن میں شہداء کی تعداد 46 ہوگئی

غزہ کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والا ایک فلسطینی بچہ آج ہفتے کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گی، جس کے بعد 30 دنوں میں شہداء کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔جب کہ 5000 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شدید زخمی

قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر الخلیل میں کم سے کم دو فلسطینی شہری شدید زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کا علی الصباح خان یونس پر فضائی حملہ

اسرائیل کی جانب سے غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس کے مختلف حصوں پر بمباری کی گئی ہے۔

انوکھے مرض میں مبتلا تین سگے فلسطینی بہن بھائی!

ہر صاحب اولاد والدین کی یہ دلی تمنا ہوتی ہے کہ وہ اپنی اولاد کو جوان، صحت مند، تندرست و توانا، بیماریوں سے محفوظ ہوں اور ان کی شادی بیاہ اپنی موجودگی میں کے انجام پائے۔ مگر غزہ کی پٹی میں ایک میاں بیوی کے ہاں ان کے جواں سال دو بیٹے اور ایک بیٹی اچانک کسی ایسی انوکھی بیماری کا شکار ہوئے کہ چلتے پھرتے معذور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ان کے والدین کی پریشانی دیکھی نہیں جاتی۔

غزہ میں طویل ترین افطار دسترخوان کا منفرد اہتمام

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جہاں عوام بدترین مشکلات اور بحرانوں سے گذر رہے ہیں وہیں ثقافتی حلقوں اور نوجوانوں نے جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر ایک سڑک پر طویل ترین افطار دستر خوان کا اہتمام کرکے عالمی توجہ حاصل کی۔

غزہ: خان یونس بلدیہ کے صد ساہ جشن کی تقریبات

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس کی بلدیہ اپنے قیام کا ایک سو سالہ جشن منا رہی ہے۔ خان یونس بلدیہ کا قیام 1917ء میں عمل میں لایا گیا تھا۔

غزہ میں احتجاجی مظاہرے جاری، محمود عباس سے استعفے کا مطالبہ

فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کی پٹی کے عوام کو معاشی مراعات سے محروم کرنے کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف عوام مسلسل سراپا احتجاج ہیں۔ کل منگل کو غزہ کے کئی مقامات پر فلسطینی صدر محمود عباس کی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے غزہ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی، بجلی کے بلوں میں اضافہ، نئے ٹیکسوں کا نفاذ اور ایندھن کی سپلائی روکے جانے کی شدید مذمت کی۔ غزہ میں ہونے والے مظاہروں میں شریک شہری سخت غصے میں تھے اور انہوں نے صدر محمود عباس سے فوری طور پر استعفیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں متعدد مقامات پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں متعدد مقامات پر بھاری توپ خانے سے شدید گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔