چهارشنبه 30/آوریل/2025

خان یونس

فلسطینی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے غزہ میں 27 باردی سرنگین برآمد کرلیں

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 27 ٹنک شکن بارودی سرنگیں برآمد کرکے انہیں ناکارہ بنا دیا۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں محدود دراندازی

اسرائیلی فوج کی بھاری نفری گذشتہ روز ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کے ساتھ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں داخل ہوئی اور کئی سو میٹر اندر گھس کر سرنگوں کی تلاش کی آڑ میں کھدائی کی گئی۔

حماس نے اسرائیل کی کمانڈو یونٹ کو مشکل میں ڈال دیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 11 نومبر کو اسرائیلی فوج کی ایک کارروائی میں حماس کے عسکری ونگ کے سات کارکنوں کی شہادت کے واقعے کی تصاویر جاری کیے جانے کے بعد صہیونی ریاست اور فوج کو ایک نئی مشکل کا سامنا ہے۔

القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کے تین پیغامات

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مکینوں کو تین پیغامات ارسال کیے ہیں۔

حماس نے خان یونس میں اسرائیلی فوجی کارروائی کی تصاویر حاصل کرلیں

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے غزہ میں صدر یحییٰ السنوارنے کہا ہے کہ ان کی جماعت نےغزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوجی کارروائی کی تصاویر حاصل کرلی ہے۔

غزہ میں سات جنازے، علاقے میں کہرام، شہداء‌کی تدفین میں‌ لاکھوں شریک

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں شہید ہونے والے سات شہداء کو سپرد خاک کردیا گیا۔

خان یونس میں سرجیکل آپریشن، اسرائیلی دشمن دوہرے نقصان میں!

اسرائیلی دشمن کی جانب سے غزہ کی پٹی اور دوسرےعلاقوں میں فلسطینی مجاھدین کے خلاف آئے روز کارروائیاں کرتا اور ان کی کامیابی کا دعویٰ کرتا ہے۔ یہ کارروائیاں ایک طرف تو فلسطینیوں‌ پر اپنا رعب جمانے، انٹیلی جنس معلومات کے درست ہونے کی تصدیق کرنے اور دوسری طرف ان کا مقصد فلسطینیوں کو یہ باور کرانا ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج اور اس کے انٹیلی جنس ادارے کسی بھی وقت فلسطین میں کہیں بھی کارروائی کرسکتے ہیں۔

اسرائیل کا غزہ میں مجاھدین کے حملے میں فوجی افسر کی ہلاکت کا اعتراف

اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ گذشتہ روز جنوبی غزہ میں خان یونس کے مقام پر فلسطینی مجاھدین کے خلاف کی گئی ایک کارروائی میں اس کا ایک فوجی افسر ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، غزہ اورغرب اردن میں دو فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں ایک 15 سالہ بچہ شہید اور درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ: تعزیتی تقریب پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے پانچ فلسطینی زخمی

فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب پر فائرنگ سے کم سے کم پانچ فلسطینی زخمی ہوگئے۔