شنبه 16/نوامبر/2024

خان یونس آپریشن

خان یونس میں 48 گھنٹوں میں 129 فلسطینی شہید، 416 زخمی

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نےبتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس پر مسلسل 48 گھنٹوں سے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 129 فلسطینی شہید اور 416 زخمی ہوچکے ہیں، جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ جو ابھی تک ہسپتال نہیں پہنچے۔

خان یونس میں شہریوں کا محاصرہ اوران پر بمباری سنگین جرم:یو این

غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے ایک سینیئر اہلکار نے خان یونس میں شہری مقامات پر جاری حملوں کو "مکمل طور پر ناقابل قبول" قرار دیتے ہوئے غزہ کے خلاف قابض فوج کی طرف سے شروع کی گئی جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی فوج کے علاقے خان یونس میں محدود دراندازی

کل بدھ کے روزاسرائیلی فوجی گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں فلسطینیوں کی زمینوں میں محدود فاصلے تک گھس گئی۔

سابق اسرائیلی آرمی چیف کا خان یونس آپریشن بارے اہم انکشافات

اسرائیل کے سابق آرمی چیف جنرل گڈی آئیزن کوٹ نے کہا ہےکہ نومبر 2018 میں غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں انٹیلیجنس آپریشن میں ناکام ہونے کے نتیجے میں انہوں نے ایئر فورس کمانڈر کو ہدایت کی تھی کہ وہ فوجیوں کو فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں پکڑے جانے سے بچانے کے لیے جو بس میں آئے کریں اور دفاعی صلاحیت کا بھرپور استعمال کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھرپور دفاعی کارروائی نہ کی جاتی اس آپریشن میں حـصہ لینے والے فوجی یا تو فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں مارے جاتے یا پکڑ لیے جاتے۔