چهارشنبه 30/آوریل/2025

خان الاحمر

ستمبر: قابض صہیونی فوج نے فلسطینیوں کے14 مکانات مسمار کیے

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ کے مطابق ستمبر 2018ء کے دوران قابض صہیونی حکام کی جانب سے فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ جاری رہا۔

‘الخان الاحمر’ کی مسماری اسرائیل کا جنگی جرم ہے: ایمنسٹی

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل'نے مشرقی بیت المقدس کے نواحی علاقے 'الخان الاحمر' کے مسمار کیے جانے اور سیکڑوں فلسطینیوں کو زبردستی ان کے گھروں سے نکالنے کے اقدام کوجنگی جرم قرار دیا ہے۔

فلسطینیوں کی جبری بے دخلی جنگی جرم ہے: یورپی پارلیمان

یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نکلس سلکیوٹز نے فلسطینیوں شہریوں کی جبری بے دخلی اور مکانات کی مسماری کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے الخان الاحمر کی مسماری اور اس میں بسنے والےفلسطینیوں کو جبرا بے دخل کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

’الخان الاحمر‘ کی مسماری جنگی جرم تصور کی جائےگی: یورپی وفد

یورپ کےایک پارلیمانی وفد نے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے ’الخان الاحمر‘ کی مسماری کے اسرائیلی اعلان کی مذمت کی ہے۔ وفد کا کہنا ہے کہ مکانات کی مسماری جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔

بھوک ہڑتالی فرانسیسی کارکن کا اسرائیلی جیل سے رہائی سے انکار

فرانس سے تعلق رکھنے والے ایک سماجی کارکن اور دانشور نے بیت المقدس میں ’الخان الاحمر‘ کی مسماری کے خلاف آواز اٹھانے پراسرائیلی جیل میں بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے جیل سے رہائی سے انکار اور مطالبات پورے ہونے تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینیوں کے حامی فرانسیسی کارکن کی اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال

فرانس سے تعلق رکھنے والے ایک سماجی کارکن اور دانشور نے بیت المقدس میں ’الخان الاحمر‘ کی مسماری کے خلاف آواز اٹھانے پراسرائیلی جیل میں بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

اسرائیلی فوج ’الخان الاحمر‘ کے قریب فلسطینیوں کے 5 مکانات مسمار

اسرائیل کی سول ایڈمنسٹریشن اور فوج نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران مقبوضہ بیت المقدس ’الخان الاحمر‘ کے قریب فلسطینی شہریوں کے قائم کردہ پانچ عارضی مکان مسمار کر دیے۔

اسرائیل سے’الخان الاحمر‘ کی مسماری سے باز رہے: یورپ، اقوام متحدہ

یورپی یونین اور اقوام متحدہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی قصبے’الخان الاحمر‘ میں فلسطینی عرب شہریوں کے گھروں کی مسماری اور ان کی جبری ھجرت سے باز رہے۔

’الخان الاحمر‘ کی مسماری روکنے کے لیے نفیر عام کا اعلان

فلسطین کی قومی، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے بیت المقدس کے نواحی علاقے ’الخان الاحمر‘ کی غاصب اسرائیل کے ہاتھوں مسماری روکنے کے لیے’نفیر عام‘ کا اعلان کیا ہے۔

’الخان الاحمر‘ کی مسماری اسرائیل کی کھلی دہشت گردی ہے: او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ نے اسرائیلی سپریم کورٹ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے میں واقع ’الخان الاحمر‘ قصبے کی مسماری کی اجازت دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مجرمانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔