جمعه 15/نوامبر/2024

خان الاحمر

خان الاحمرسے فلسطینی بے دخلی پرغورکےلیےیکم مئی کی تاریخ مقرر

کل منگل کو اسرائیلی سپریم کورٹ نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع خان الاحمر گاؤں سے بے دخلی اورفلسطینی آبادی کو بے گھر کرنے کے معاملے پر غور کے لیے آئندہ یکم مئی کی سماعت کا ​فیصلہ کیا۔ اس حوالے سے اسرائیلی سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے اپنا جواب جمع کرانےکا اعلان کیا گیا ہے۔

‘خان الاحمر’ کو کوڑے کے ڈھیرمیں تبدیل کرنے کی اسرائیلی سازش

قابض صہیونی حکام نے مشرقی بیت المقدس کے علاقے خان الاحمر میں فلسطینی آبادی کے قریب کوڑے کا ایک بڑا ڈھیر لگانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

اسرائیلی اخبار "الخان الاحمر” کے خلاف اشتعال انگیزی میں پیش پیش

اسرائیلی حکومت اور انتہا پسند تنظیموں کے بعد صہیونی ریاست کا میڈیا بھی مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے "الخان الاحمر" میں فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی اشتعال انگیز مہم میں پیش پیش ہے۔

خان الاحمر کے باشندے اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود ثابت قدم!

اسرائیلی حکام کی جانب سے خان الاحمر گائوں کو مسمار کرنے کی تمام کوششیں فلسطینی شہریوں، سماجی کارکنوں اور مختلف این جی اوز سے تعلق رکھنے والے ارکان کی مدد سے ناکام بنائی جاچکی ہیں۔

الخان الاحمر میں فلسطینیوں کا مسلسل 138 روز سے دھرنا جاری

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے "الخان الاحمر" کی مسماری کے خلاف اور قصبے کے فلسطینی باشندوں کی حمایت میں 138 دن سے دھرنا جاری ہے۔

مذہبی مقامات امانت ہیں، ان کا تحفظ کیا جائے: مفتی اعظم فلسطین

فلسطین کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے فلسطین میں یہودیوں کی روزانہ کی بنیاد پرمذہبی یلغار، مقدسات کی بے حرمتی اور مذہبی تہواروں کی آڑ میں مقدس مقامات کے تقدس کو پامال کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطین بالخصوص بیت المقدس میں موجود مذہبی مقامات، عبادت گاہیں، ان سے منسلک املاک اور ایک ایک گھر پوری قوم کی امانت ہے۔ اس امانت کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

فرانس کا فلسطینی قصبے الخان الاحمر کی مسماری روکنے کا مطالبہ

فرانس نے ایک بار پھر اسرائیل سے القدس کے نواحی علاقے الخان الاحمر کی مسماری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطینی قصبے "الخان الاحمر” کی مسماری غیرمعینہ مدت کے لیے موخر

اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے "الخان الاحمر" کو مسمار کرنے اور اس میں‌موجود فلسطینیوں کو جبری طور پر بے دخل کرنے کا فیصلہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

خان الاحمر کی مسماری کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں "خان الاحمر" کو مسمار کرنے اور وہاں پر بسنے والے فلسطینیوں کو جبری ھجرت پر مجبور کرنے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کو قابض فوج نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

فلسطینیوں کی حمایت کو اسرائیل کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطینیوں کی حمایت اور صہیونی ریاست کے مظالم کی مخالفت کو یورپی ممالک کی اسرائیل کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔