پنج شنبه 01/می/2025

خالد مشعل

ھنیہ اور خالد مشعل کی اردن میں جنگ کے زخمی فلسطینیوں کی عیادت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کے بیرون ملک امور کے انچارج خالد مشعل نے اپنے دورہ اردن کے دوران اردن کے اسپتالوں میں زیرعلاج فلسطینیوں کی عیادت کی۔ یہ فلسطینی رواں سال مئی کے وسط میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری کے دوران زخمی ہوگئے تھے جنہیں علاج کے لیے اردن لے جایا گیا تھا۔

خالد مشعل کا سعودی بادشاہ سے اسیران کی سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے سعودی عرب کی فوج داری عدالت کی طرف سے فلسطینی اور اردنی شہریوں کو فلسطینی تحریک مزاحمت کی حمایت کی پاداش میں دی گئی قید کی سزائوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نےاردنی فرمانروا سے مطالبہ کیا کہ وہ سزا یافتہ فلسطینی اور اردنی شہریوں کی سزائیں معاف کرکے یہ معاملہ ختم کریں۔

العربیہ چینل نے خالد مشعل کے انٹرویو کا اہم حصہ کیوں نشر نہیں کیا؟

دو روز قبل سعودی ٹی وی چینل العربیہ پراسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل کا ایک انٹرویو نشر کیا گیا تھا مگر اس انٹرویو کا اہم حصہ سینسر کردیا گیا اور نشر نہیں کیا گیا۔

خالد مشعل کا سعودی عرب سے حماس کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا مطالبہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےبیرون ملک سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کا پروگرام مزاحمت اور فلسطین کی آزادی کے گرد گھومتا ہے اور وہ کسی کے خلاف جنگ نہیں چھیڑنا چاہتے۔ انہوں نے سعودی عرب پر زور دیا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ تعلقات اورقضیہ فلسطین کے حوالے سے اپنے سابقہ کردار کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔

معرکہ القدس فلسطینی مزاحمت کی دفاعی ایجادات کا مظہر ثابت ہوا: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سمندر پار سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ وسط مئی کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی مسلط کی گئی جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے اپنی دفاعی صلاحیت میں جدت اور نئی ایجادات کا ثبوت پیش کیا ہے۔

بیت المقدس کی لڑاءی مزاحمت کی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار ہے: خالد مشعل

بیرون ملک حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا کہ 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی عوام مقبوضہ یت المقدس کی عوام کے سب سے بڑے حامی ہیں۔

حالیہ معرکے میں قابض دشمن کو شرمناک شکست سے دوچارکیا گیا: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بیرون ملک سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ 10 مئی سے 21 مئی تک غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کے دوران فلسطینی مزاحمتی قوتوں نے صہیونی دشمن کو شرمناک شکست سے دوچار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔ اس معرکے میں اللہ نے ہمیں نصرت اور آزادی کی خوش خبری دی ہے۔

معرکہ ‘سیف القدس’ نے فلسطینیوں کو آزادی کی منزل کے قریب کر دیا: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بیرون ملک سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ 10 مئی سے 21 مئی تک غزہ کی پٹی کے محاذ پر قابض فوج کے ساتھ جاری رہنے والے 'معرکہ القدس' نے فلسطینی قوم کو آزادی کی منزل کے مزید قریب کردیا ہے کہ اس جنگ نے قابض دشمن کے زوال کو بھی ایک قدم اور قریب کردیا ہے۔

القدس اور مسجد اقصیٰ فلسطینی محاذ آرائی کا ‘عنوان’ ہے:ِ مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بیرون ملک سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم نے فتح ونصرت کا ایکسا راستہ اپنایا ہے جس میں القدس اور مسجد اقصیٰ ہماری جدو جہد اور محاذ آرائی کا 'عنوان' بن گیا۔ فلسطینی قوم کی تمام نوعیت کی جدو جہد اور قربانیوں میں مسجد اقصیٰ اور القدس کی آزادی ہمیشہ مقدم رہی ہے۔

معرکہ القدس تحریک آزادی فلسطین کا اہم سنگ میل ثابت ہوگا: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بیرون ملک سیاسی امور کےانچارچ خالد مشعل نے کہا ہے کہ حال ہی میں اسرائیلی دشمن کے خلاف لڑی جانے والی فلسطینی جنگ'معرکہ القدس' تحریک آزادی فلسطین کے حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔