چهارشنبه 30/آوریل/2025

خالد مشعل

طوفان الاقصیٰ کے بعد فلسطینیوں کا اتحاد ناگزیر ہوچکا: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سمندر پار امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ طوفان الاقصیٰ آزادی کے مرحلے کی جانب حقیقی اور موثر پیش رفت ہے۔

ترکیہ صہیونیوں سے ہماری جنگ میں 100 سال سے موجود ہے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ ترکیہ 100 سال سے زائد عرصے سے ہمارے اور صہیونیوں کے درمیان جاری محاذ آرائی اور آزادی کی جنگ میں ہمارے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوام نے ہمیشہ فلسطینی قوم کی حمایت میں اپنے مالوں اور جانوں سے حفاظت اور مدد کی ہے مرمرہ جہاز کا واقعہ اس کی زندہ مثال ہے جس میں 2010ء کو غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کے دوران نشانہ بنایا گیا جس میں نو ترک شہری شہید ہوگئے تھے۔

پوری مسلمہ امہ جہاد فلسطین میں عملی طور پر ہمارا ساتھ دے:خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے قابض اسرائیلی دشمن ریاست پر جارحیت کو روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے اور اس کے جرائم کا محاسبہ کرنے کے لیے تین اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے مسلمان اور عرب اقوام پر زور دیا کہ وہ سڑکوں پر رہیں اور فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی روکنے کے لیے دباؤ جاری رکھیں۔

ھنیہ کے خاندان کے افراد کی شہادت جنگ آزادی کا سنگ میل ہے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] بیرون ملک حماس تحریک کے رہ نما خالد مشعل نےکہا ہےکہ صہیونی قابض دشمن کی طرف سے جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کا قتل جاری جنگ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ واقعہ اس جنگ کے انجام کو مزید تیز اور غاصب صہیونی دشمن کے خلاف عالمی غیض وغضب میں اضافہ کرے گا۔

دشمن تنہا ہوچکا، فلسطینی مجاھدین میدان جنگ میں ثابت قدم ہیں: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کی کال کے جواب میں "عالمی اعتکاف" پروگرام کے دوران عرب اور اسلامی قوم کے نام ایک پیغام بھیجا ہے۔

دو ریاستی حل کی اصطلاح مسترد، پورا فلسطین ہمارا ہے:خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے اپنی جماعت اور فلسطینی عوام کی جانب سے دو ریاستی حل کی اصطلاح کو مسترد کرتے ہوئےاس بات پر زور دیا کہ ہمارے فلسطینی عوام آزادی، اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ قبضے سے نجات، مکمل خود مختار ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

شہادت ہماری منزل، اسرائیل جارحیت سے اپنی قبر خود کھود رہا ہے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے جمعرات کو شہید رہ نما صالح العاروری اور ان کے ساتھی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری گفتگو ان سات چاندوں، ان عظیم شہداء اور قائدین کے بارے میں ہے جن کو ہم نے اپنے ساتھ ملایا۔ ہم ان کے ساتھ جیے، ہم نے ان کے ساتھ جہاد اور مزاحمت کی شراکت داری حاصل کی، جس میں فتح، آزادی اور حق واپسی کے لیے درد، امید، آرزو اورتمنا شامل تھی۔​

’اسرائیل کو تسلیم کرنےبارے خالد مشعل کا بیان توڑمروڑ کر پیش کیا گیا‘

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے غاصب صہیونی ریاست ​کو تسلیم کرنے کے حوالے سے حماس کے بیرون ملک امور کے رہ نما خالد مشعل کے ایک بیان کی سختی سے تردید کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ خالد مشعل کے بیان کو غلط انداز میں اورتوڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

طوفان الاقصیٰ نے قابض دشمن کو نفسیاتی، فوجی اور انٹیلی جنس شکست دی

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے آج جمعہ کی شام کہا ہے کہ صہیونی قابض دشمن کو طوفان الاقصیٰ کی طرف سے جو کاری ضرب لگی ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

دشمن شکست کھا چکا، اسرائیل کی تباہی شروع ،مجاھدین ثابت قدم ہیں: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے کل اتوار کی شام کہا ہے کہ القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے ثابت کر دیا ہے کہ قابض دشمن شکست خوردہ ہوچکا ہے اور یہ لڑائی دشمن کی تباہی کا آغاز ہے۔