چهارشنبه 30/آوریل/2025

خالد مشعل

فلسطینی قوم غاصب اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی قوم پر زور دیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کی وحشیانہ اور منظم ریاستی دہشت گردی کے خلاف متحد ہوجائے۔ انہوں نے دو روز قبل الخلیل شہر میں حماس کے ایک کارکن کی اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں شہادت پر اپنے رد عمل میں کہا کہ فلسطینی متحد نہ ہوئے تو دشمن اسی طرح چن چن کرانہیں شہید کرتا رہے گا۔

خالد مشعل پر اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک وضاحتی بیان میں باور کرایا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل پر اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق بیان من گھڑت ہے۔ خالد مشعل کی جانب سے صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے اور نہ جماعت کی ایسی کوئی پالیسی ہے۔

تُرکی فلسطینیوں کی مدد اور خطے میں قائدانہ کردار جاری رکھے: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے ترکی کی حکومت پر خطے اور پوری مسلم امہ کے سلگتے مسائل کے حل بالخصوص مسئلہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے حمایت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ خالد مشعل نے ترکی میں منتخب حکومت کے خلاف فوج کے ایک ٹولے کی جانب سے بغاوت کی سازش کی مذمت کرتے ہوئے بغاوت کچلنے پر ترک صدر کومبارک باد پیش کی۔

غزہ کے عوام ناکہ بندی کی مصیبت سے جلد نجات پائیں گے: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ ناکہ بندی کے خاتمے کا وقت آن پہنچا ہے۔ وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب غزہ کی پٹی کے عوام صہیونی ریاست کی مسلط کردہ معاشی پابندیوں سے آزادی حاصل کریں گے۔

فلسطینی دھڑے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں: طیب ایردوآن

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسیاسی شعبے سربراہ خالد مشعل اور ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے استنبول میں گذشتہ روز ہونے والی ملاقات میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

فلسطین پر’ریموٹ کنٹرول‘ قیادت مسلط کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے خبردار کیا ہے کہ سازشی قوتیں فلسطین پر من پسند اور ریمورٹ کنٹرول قیادت مسلط کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مخالفین کا ہدف بہ یک وقت غزہ کی پٹی اور رام اللہ کی قیادت تبدیل کرنا ہے۔ ایسے میں فلسطینی قوم کو زیادہ ذمہ داری اور بیداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔

ترکی کا وزیراعظم منتخب ہونے پر خالد مشعل کی بن علی یلدرم کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے ترکی میں وزارت عظمیٰ کا منصب سنھبالنے پر بن علی یلدرم کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ترکی کی نئی حکومت فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گی۔

صہیونی غاصب ہیں، فلسطین سے نکل جائیں:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے تمام فلسطینی قوتوں پر زور دیا ہے کہ وہ دیرینہ قومی اصولوں اور تزویراتی مشترکات پر یکساں موقف اختیار کرتے ہوئے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور باہم متحد ہو جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم اپنے وطن، اسلامی اور مسیحی مقدسات کی آزادی کے لیے مزاحمت کے راستے پر سفر جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی غاصب اور باہر سے مسلط کیے گئے ہیں۔ فلسطین میں فلسطینی قوم کے سوا کسی دوسرے کا کوئی حق نہیں۔ غاصب فلسطین سے نکل جائیں اور ارض وطن فلسطینی قوم کے حوالے کردیں۔

ترک وزیراعظم کی قطر میں خالد مشعل سے ملاقات

ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے اپنے دورہ قطر کے دوران دوحہ میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے جلا وطن رہ نما خالد مشعل سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص فلسطین کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلامک بلاک کی کامیابی مزاحمتی قوتوں کے حق میں عوام کا ریفرنڈم ہے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے مغربی کنارے میں حماس کی حمایت یافتہ طلباء تنظیم اسلامک بلاک کی جامعہ بیرزیت میں طلباء یونین کے انتخابات میں کامیابی کو مزاحمتی قوتوں کی حمایت میں عوامی ریفرنڈم قرار دیا ہے۔