
مذاکرات کا ڈرامہ فلاپ ہو گیا، مسلح جدوجہد آزادی فلسطین کا واحد راستہ
جمعرات-3-نومبر-2016
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطین۔ اسرائیل نام نہاد امن مذاکرات کے ڈرامے کی ناکامی کے بعد فلسطینی قوم کو آپس میں متحد ہونے کا ایک نیا موقع ملا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں پوری قوم اور تمام نمائندہ فلسطینی دھڑوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ قضیہ فلسطین کی خاطر حقیقی تزویراتی اشتراک عمل کا حصہ بن جائیں اور تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مل کر آگے بڑھیں۔