چهارشنبه 30/آوریل/2025

خالد مشعل

حلب کے واقعات پردل دُکھی ہے،القدس فلسطین کا دارالحکومت بنے گا: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ شام کے شہر حلب میں معصوم شہریوں کے قتل عام پر دل رنجیدہ ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی خطے میں جاری کشیدگی جلد ختم ہوگی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ استحکام آئے گا۔

’مزاحمت کے لیے تمام وسائل اور پوری قوم کی شمولیت مستقبل کا ایجنڈا‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ حماس نے اپنی تشکیل کے 29 سالہ سفر میں کئی اہم سنگ میل طے کیے ہیں۔ حماس کی تشکیل نے تحریک آزادی فلسطین میں ایک نئی روح پھونکی۔ اس کی سب سے بڑی کامیابی قومی پروگرام کو ہمہ جہت شکل دینا،مزاحمت اور انتفاضہ کو فلسطین کے تمام شہروں تک پہنچانا اور صہیونی ریاست کے زیرتسلط فلسطینی علاقوں تک اپنی جدو جہد کو پہنچانا ہے۔

مسلح جہاد کے بغیر فلسطین آزاد نہیں ہوسکتا:خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کو پوری مسلم امہ کا مرکزی مسئلہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں مگر شام کے شہر حلب میں کشت وخون کے لرزہ خیز واقعات اور نہتے شہریوں کے قتل عام نے غیرمعمولی صدمے سے دوچار کیا ہے۔

مسئلہ فلسطین عالمی فورمز پر موثر انداز میں اٹھایا جائے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے زور دیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو عالمی سطح پر موثر طریقے سے اٹھایا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ عالمی اداروں میں اسرائیل کو کھل کھیلنے کا موقع نہ دیا جائے بلکہ صہیونی ریاست کے منفی پروپیگنڈے کے توڑ کے لیے انسانی حقوق کی حمایت کرنے والے ادارے فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔

محمود عباس کا اسرائیل سے مصالحت جاری رکھنے کا اعلان

فلسطینی صدر محمود عباس ایک مرتبہ پھر اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ وہ یہودی تسلط کے خاتمے کے لئے سیاست اور سفارتی طریقہ کار پر چلتے ہوئے مسئلہ فلسطین کا حل چاہتے ہیں۔ انہوں فلسطین کے داخلی مسائل سے متعلق مصالحت کی پالیسی اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں سے انتشار ختم کرنا ہو گا۔

القدس انتفاضہ نے الاقصی کی تقسیم کا منصوبہ ناکام بنا دیا: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ انتفاضہ القدس نے مسجد اقصی کی زمانی اور مکانی تقسیم کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ ہماری جدوجہد سے اسرائیلی پسپائی پر مجبور ہوا ہے، تاہم وہ کسی بھی غفلت کی صورت میں اپنے ناکام منصوبہ کی دوبارہ تقسیم کی کوشش کر سکتا ہے۔

لبنان فلسطینی پناہ گزین کیمپ کی ناکہ بندی کا فیصلہ واپس لے: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے ’عین الحلوۃ‘ کیمپ کے گرد سیمٹی دیوار کھڑی کرنے کے اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہوئے بیروت سے دیوار کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

’فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی، آگ سے کھیلنے کی اسرائیلی سازش‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے صہیونی ریاست کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور شمالی فلسطین کی مساجد میں اذان پر پابندی کی سازش کی شدید مذمت کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس کی مساجد میں اذان پر پابندی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

آزادی کے حصول کے لیے فلسطینیوں کو باہم متحد ہونا ہوگا:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی قوم پر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور آزادی کے حصول کے لیے مزاحمت اور جدو جہد کے میدان میں مجاھدین کے شانہ بہ شانہ چلنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کے تمام طبقات میں مخلص بنیادوں پر اتحاد اور بنیادی قومی اصولوں کے ساتھ وابستگی آزادی کی منزل قریب کردے گی۔

امن اور جنگ کا راستہ بیت المقدس سے ہو کر گذرتا ہے: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینی قوم کو اس کا حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا اس وقت تک خطے میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیت المقدس فلسطینی تحریک آزادی اور قضیہ فلسطین کا عنوان ہے۔ فلسطینی قوم بیت المقدس سے کسی صورت میں دستبردار نہیں ہو سکتی۔