چهارشنبه 30/آوریل/2025

خالد مشعل

اسرائیل غاصب ریاست ہے تسلیم نہیں کریں گے: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ حماس کی نئی پالیسی جماعت کے اعلانیہ تزویراتی پروگرام سے ہم آہنگ ہے۔ان کاکہنا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور قابض ریاست ہے جسے کسی صورت میں تسلیم نہیں کریں گے۔

اسرائیل کو فلسطینی اسیران کی رہائی پر مجبور کریں گے: مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ وہ وقت زیادہ دورنہیں جب صہیونی دشمن ہمارے تمام اسیران کو مجبور ہو کر رہا کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کو فلسطینیوں کو جیلوں میں قید کرنے اور کی قیمت آخر کار چکانا ہوگی۔

عراق میں مغویوں کی بازیابی پر خالد مشعل کی امیر قطر کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے عراق میں یرغمال قطری شہریوں کی بازیابی پر امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ریفرنڈم میں شاندار کامیابی پر خالد مشعل کی ایردوآن کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے ترکی میں دستور میں ترامیم کے حوالے سے منعقد کیے گئے تاریخی ریفرنڈم میں کامیابی پر صدر رجب طیب ایردوآن کو مبارک باد پیش کی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی غزہ کی اجتماعی سزا کے نتائج سامنے رکھے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے غزہ کی پٹی کےعوام پر معاشی بحران مسلط کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے رام اللہ اتھارٹٰی کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ کے دو ملین عوام کو اجتماعی سزا دینے کے خطرناک نتائج کو سامنے رکھے۔

چیلنج قبول،ایسا وارکریں گے جودشمن کے وہم وگمان میں بھی نہ ہوگا:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے گذشتہ جمعہ کو جماعت کے ایک دیرینہ کارکن اور عسکری شعبے القسام بریگیڈ کے سینیر کمانڈر مازن فقہا کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں شہادت کی ذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس نے صہیونی دشمن سے مقابلے اور جارحیت کا جواب دینے کا ہرچیلنج قبول کیا ہے۔ قابض ریاست کے جارحانہ اقدامات اور قبضے کے خلاف مزاحمتی کشمکش فطری ہے۔ صہیونی دشمن جہاں جہاں اپنا قبضہ پھیلانے کی کوشش کرے گا، مزاحمت کو بھی وہیں پائے گا۔

یحییٰ السنوار کا خالد مشعل کو فون، اہم امور پر بات چیت

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے نو منتخب صدر یحییٰ السنوار نے جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل کو ٹیلیفون کیا۔ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران فلسطین کی موجودہ صورت حال، تنظیم معاملات اور دیگر اہمیت کے حامل امور پر بات چیت کی گئی۔

اسرائیل غزہ پرنئی جنگ مسلط کرنے کی راہ ہموار کر رہا ہے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے تیس سال کے جمہوری اور مزاحمتی سفر کے دوران سیکھے گئے تجربات کی روشنی میں نیا سیاسی منشور تیار کیا ہے جسے جلد ہی منظرعام پر لایا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دشمن غزہ کی پٹی پر ایک نئی جنگ مسلط کرنے کی راہ ہموار کررہا ہے۔

خالد مشعل اور’فتح‘رہ نما کے درمیان ملاقات،قومی مفاہمت پر بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن عزام الاحمد نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نماؤں نے فلسطینی دھڑوں میں مفاہمت اور فلسطین نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اسرائیل خطے میں تمام برائیوں کی جڑ ہے: خالد مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ ’اسرائیل پورے خطےمیں تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ عالم اسلام اس وقت اپنے اندرونی خلفشار کا سامناکررہی رہا ہے مگر ہم مسلم امہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو فراموش نہ کریں۔