
اسرائیلی دبائو، فلسطینی دانشور اور مصنف چار سال کے لیے جرمنی سے بے دخل
بدھ-11-مارچ-2020
جرمنی کی حکومت نے ایک فلسطینی دانشور اور مصنف خالد برکات کو چار سال کے لیے ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمن حکام نے چھ ماہ قبل خالد برکات کی طرف سے ملک قیام میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے صہیونی موقف کی تائید کرتے ہوئے برکات کو چار سال کے لیے ملک سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔