جمعه 15/نوامبر/2024

خالد البطش

لبنانی وزیر لیبر کے اقدامات ‘سنچری ڈیل’ میں امریکا کی معاونت کے مترادف

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے حصول اور علاقے کی ناکہ بندی کے خلاف جاری مظاہروں کی ذمہ دار سپریم قومی باڈی کے جنرل کوآڑڈینیٹر خالد البطش نے کہا ہے کہ لبنانی وزیرلیبر کمیل ابو سلیمان کا فلسطینی پناہ گزینوں کو محنت مزدوری سے محروم کرنے کا فیصلہ'ظالمانہ' اور فلسطینیوں کے خلاف تیار کیے گئےامریکا کے بدنام زمانہ'سنچری ڈیل' منصوبے کو آگے بڑھانے میں معاونت کے مترادف ہے۔

‘غزہ کے پرامن مظاہروں نے صہیونی ریاست کا سفاک چہرہ بے نقاب کردیا’

فلسطین کے علاقے غزہ میں 30 مارچ 2018ء سے جاری مظاہروں کی منتظم کمیٹی کے رابطہ کارخالد البطش نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری مظاہرے کامیابی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہےہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایک سال سے جاری پرامن مظاہروں نے صہیونی ریاست کا سفاک چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

غزہ کے قریب بسائے گئے یہودیوں کو قیمت چکانا پڑے گی: البطش

اسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن خالد البطش نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے قریب بسائے گئے یہودیوں کو غزہ کی ناکہ بندی کی قیمت چکانا ہوگی۔