
خاشقجی قتل کیس کی تحقیقات ختم،ملزمان کی سزائے موت قید میں تبدیل
بدھ-9-ستمبر-2020
سعودی عرب کے محکمہ پبلک پراسیکیوشن (استغاثہ عام) نے مقتول صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوّث آٹھ افراد کے خلاف سوموار کے روز حتمی فیصلہ جاری کردیا ہے۔اس کے مطابق پانچ مجرموں کو قتل میں ملوّث ہونے کے جرم میں اب سزائے موت کے بجائے 20،20 سال قید کا حکم دیا گیا ہے۔