اسرائیل سے تعلقات قائم نہ کرنا خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے
جمعہ-22-فروری-2019
کویت کی پارلیمنٹ نے باور کرایا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات اور دوستی کے قیام سے انکار کویت کی خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔کویتی پارلیمنٹ "مجلس امۃ" کی طرف سے یہ موقف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب بعض خلیجی ممالک صہیونی ریاست کے ساتھ دوستی کے لیے لپکے جا رہے ہیں۔