جمعه 15/نوامبر/2024

حکومت سازی

اسرائیل میں نئی حکومت کی تشکیل میں ڈیڈ لاک برقرار، لیکوڈ مایوس

سابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ پارٹی نے اتوار کی شام حکومت سازی کی کوششوں میں اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ اتحادی مذاکرات میں ابھی تک کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔

سخت گیر صہیونی لیڈرسموٹریچ حکومت میں شمولیت کے لیے قائل

عبرانی میڈیا نے گذشتہ رات ’لیکوڈ‘ پارٹی کی طرف سے پیش کردہ ایک حل کی تفصیلات جاری کی ہیں کہ "مذہبی صیہونی" تحریک کے رہ نما بیزلیل سموٹریچ کو مطمئن کرنے کی کوشش میں کامیاب ہوگئی ہیں اور انہیں اسرائیل کی نئی حکومت میں شمولیت کے لیے قائل کرلیا گیا ہے۔

وزارتوں کے حصول کی جنگ میں نیتن یاھو کوحکومت تشکیل دینے کی دعوت

اسرائیلی صدر نے اتوار کو معزول وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کو حکومت سازی کی دعوت دی ہے۔

اسرائیلی کنیسٹ میں نئی حکومت کے لیے رائے شماری اتوار کو ہو گی

اسرائیلی پارلیمنٹ میں اتوار کے روز نئی حکومتی تشکیل کی منظوری کے لیے رائے شماری ہو گی۔ نئی حکومت موجودہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کی جگہ لے گی۔ یہ بات اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے پارلیمنٹ کے اسپیکر یاریف لیون کے حوالے سے بتائی ہے۔ پارلیمنٹ کی جانب سے منظوری کی صورت میں نئی اتحادی حکومت اسی روز حلف اٹھا لے گی۔

نیتن یاھو کو حکومت سازی سے روکنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر

اسرائیل کے عبوری وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے کنیسٹ کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد انہیں حکومت کی تشکیل سے روکنے کے لیے بعض حلقے میدان میں آگئے ہیں۔ اسرائیل کی سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ وہ نیتن یاھو کو حکومت کی تشکیل سے روکے۔

کیا نیتن یاھو کے حکومت سازی کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے؟

اسرائیل میں کنیسٹ کے 22 عام انتخابات میں حکمران جماعت' لیکوڈ' کی حاصل کردہ نشستوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے جو کہ ان کے حریف بینی گینٹز کی جماعت'بلیو وائیٹ' سے ایک سیٹ کم ہے۔ بلیو وائٹ کی نشستوں کی تعداد 33 ہے۔ اسرائیلی ریاست کی سیاست پر نظر رکھنے والے مبصرین کا خیال ہے کہ نیتن یاھو کی جماعت کی سیٹوں میں اضافے کے بعد ان کی حکومت سازی کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے۔