جمعه 15/نوامبر/2024

حوثی ملیشیا

حوثیوں کے ٹھکانوں پر نئے امریکی و برطانوی حملے

امریکہ اور برطانیہ نے منگل کو علی الصباح یمن کے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔ گذشتہ دس روز میں حوثیوں کے خلاف یہ آٹھواں موقع ہے جب امریکی فوجی تنصیبات سے حوثی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حوثی اہلکار کا اسرائیل پریمن میں حملوں کا الزام

یمن کے انصار اللہ گروپ (حوثیوں) کی وزارت دفاع کے ایک سینیر اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں نے یمن کی فضائی حدود اور علاقائی پانیوں پر حملے کیے ہیں۔

یمن کے حوثی باغیوں کے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پر ڈرون حملے

یمن کے حوثی باغیوں نے کل جمعرات کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پر چار ڈرون طیاروں سے حساس تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب بدھ کے روز یمن کے لیے اقوام متحدہ کے مندوب ٹیموتھی لینڈر کنگ یمن سے واپس امریکا روانہ ہوئے ہیں۔

عرب اتحاد نے جنوبی سعودی عرب میں حوثیوں کا ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے قائم عرب اتحاد کے مطابق ہفتے کے رز حوثیوں کا ایک اور ڈرون طیارہ مار گرایا۔ یہ بمبار ڈرون طیارہ صنعاء سے سعودی عرب کے سرحدی شہر خمیس مشیط کی طرف چھوڑا گیا تھا مگر اتحادی فوج نےبروقت کارروائی کرکے اسے مار گرایا۔

یمن کے حوثی باغیوں نے جدید ٹیکنالوجی سے ہمارا کنٹرول ٹاورناکارہ کر دیا

یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی کے لئے سرگرم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں نے سعودی عرب کے شہر أبها میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بدھ کو علی الصباح ایک راکٹ حملہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں‌نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ابھا ہوائی اڈے کے کنٹرول ٹاورمیں خلل پیدا کیا جس کے بعد میزائل داغا گیا۔

مکہ نہیں بلکہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کومیزائل حملوں سے نشانہ بنایا

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یمن میں قانونی حکومت کی عمل داری کی بحالی کے لیے حوثی باغیوں سے برسرجنگ عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ "سعودی عرب کی شاہی دفاعی افواج نے جدہ اور طائف ریجن کے ممنوعہ علاقوں سے گzرنے والے فضائی اہداف کا سراغ لگا lیا تھا اور صورت حال کے مطابق ان سے معاملہ کیا ہے."

یمن کے حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پرحملہ

یمن کے حوثی باغیوں کے زیر انتظام المیسرہ ٹی وی نے فوجی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی اہم تنصیبات پر سات ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔

سعودیہ: حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی کے سر کی قیمت 30 ملین ڈالر مقرر

سعودی عرب کی حکومت نے یمن میں دہشت گردی اور آئینی حکومت کا تختہ الٹنے میں ملوث 40 باغیوں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری میں معاونت پر انعامات کا اعلان کیا ہے۔