جمعه 15/نوامبر/2024

حوثی

سعودی عرب میں قید فلسطینیوں کی رہائی کی مساعی کا خیر مقدم

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے بعد عوامی محاذ برائے آزادی فلسطن اور اسلامی جہاد نے بھی یمن کے حوثی گروپ کی طرف سے سعودی عرب کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل کی کوششوں میں الریاض میں قید فلسطینیوں کی رہائی کو شامل کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

یمن کے حوثی باغیوں نے جدید ٹیکنالوجی سے ہمارا کنٹرول ٹاورناکارہ کردیا

یمن کی آئینی حکومت کی رٹ بحالی کے لئے سرگرم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں نے سعودی عرب کے شہر أبها میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بدھ کو علی الصباح ایک راکٹ حملہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں‌نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ابھا ہوائی اڈے کے کنٹرول ٹاورمیں خلل پیدا کیا جس کے بعد میزائل داغا گیا۔

یمنی باغیوں کا سعودی عرب پررمضان کے دوران چھٹا بیلسٹک میزائل حملہ

سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے منگل کے روز حوثیوں کی جانب سے مملکت کے مغربی شہر ینبع پر داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کو تباہ کر دیا۔ یمنی باغیوں کی جانب سے ماہ صیام کے دوران سعودی عرب پریہ چھٹا بیلسٹک میزائل حملہ ہے جسے ناکام بنا دیا گیا۔

یمنی باغیوں کی متحدہ عرب امارات پرحملوں کی دھمکی

یمن کے حوثی باغیوں نے خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

حوثیوں کو اسلحہ کی سپلائی، روس نے ایران مخالف قرارداد ویتو کردی

روس نے پیر کے روز سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پیش کی جانے والی قرار داد کو ویٹو کر دیا۔ یہ قرارداد برطانیہ کی طرف سے پیش کی گئی تھی اور اسے امریکا اور فرانس کی سپورٹ حاصل تھی۔ قرار داد کا مقصد یمن کو ہتھیاروں کی منتقلی پر پابندی کی تجدید اور ایرانی اسلحے کی حوثیوں تک رسائی کو روکنے میں ناکامی پر تہران کی مذمت کرنا تھا۔

یمنی میں حوثی بغاوت کے بعد 11 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے

یمن کے وزیر برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سنہ2015ء کے اوائل سے ملک میں جاری حوثیوں کی بغاوت کے بعد اب تک 11 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔