جمعه 15/نوامبر/2024

حملے

اسرائیلی پولیس کا وزیراعظم پرحملے کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے تین فلسطینی ایک مزاحمتی سیل کا حصہ ہیں جو شہر میں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کو اغواء کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

القدس میں اسرائیلی فوج کا گھات لگا کر حملہ، 9 فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی بیت المقدس میں لفتا کے مقام پر گھات لگا کر ایک کارروائی کی جس کے نتیجے میں ایک سابق اسیر سمیت کم سے کم 9 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

جولائی میں صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ پر 140 بار حملے

فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور واوقاف یوسف ادعیس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ قابض صہیونی حکام کی جانب سے جولائی کے دوران مسجد اقصیٰ پر 140 حملے کیے گئے ہیں۔ ان میں 116 حملے 14 سے 27 جولائی کے درمیان جاری رہنے والی کشیدگی کے دوران کیے گئے۔

رام اللہ : اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک فلسطینی شہری شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ایک مسلح جھڑپ میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی مزاحمت کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

یہودی غنڈہ گردوں کے الگ الگ حملوں میں چھ فلسطینی شہری زخمی

فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی شرپسندوں کے وحشیانہ تشدد سے چھ فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

یہودی شرپسندوں کے حملوں میں بچے سمیت تین فلسطینی شہری زخمی

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں یہودی اشرار کے دو الگ الگ حملوں میں ایک بچے سمیت تین فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

غرب اردن کے مختلف شہروں میں یہودی شرپسندوں کے فلسطینیوں پر حملے

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں یہودی شرپسندوں نے متعدد مقامات پر فلسطینی شہریوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

سنہ 2016ء میں صہیونیوں کے مقدس مقامات پر 1200 بار حملے

فلسطین میں محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودی شرپسندوں اور اسرائیلی فورسز کی طرف سے فلسطین میں مقدس مقامات پر حملوں کے واقعات میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسرائیلی فوج پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی خاتون گرفتار

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر سے ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لیا ہے جس پر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

عباس ملیشیا اسرائیلی فوج کی راہ پر،نہتے فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ

فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز اوراسرائیلی فوج کے مقبوضہ مغربی کنارے میں نہتے فلسطینیوں پر طاقت کے استعمال کی باریاں مقرر کر رکھی ہیں۔ فلسطینی ملیشیا بھی صہیونی فوج کی طرز پرفلسطینی مظاہرین پر طاقت کے خطرناک حربے استعمال کررہی ہے۔