
اسرائیلی عدالت سے فلسطینی اسیر کی انتظامی حراست میں چوتھی بار توسیع
اتوار-19-جون-2016
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حمزہ طلال ابو سنینہ کو صہیونی فوج نے دو فروری 2015ء کو حراست میں لیا تھا اور گرفتاری کے بعد عدالت نے اسے چھ ماہ انتظامی قید میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد ابو سنینہ کی انتظامی حراست میں مسلسل تین بار کی توسیع کی گئی ہے۔ گذشتہ روز دوبارہ اس کی مدت حراست میں مزید چارماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔