
ڈونلڈ ٹرمپ نےحمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کردی
اتوار-15-ستمبر-2019
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے اور ممکنہ جانشین حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقے میں انسدادِ دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران میں مارے گئے تھے۔