
اسماعیل ھنیہ کی ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سے ملاقات
منگل-3-مارچ-2020
اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ماسکو میں روسی وزیرخارجہ سیرگی لافروف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حماس کا اعلی اختیاراتی وفد، روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف اور وزارت خارجہ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔