جمعه 15/نوامبر/2024

حماس و ایران

’بیرون ملک دوسروں کا مقصد قضیہ فلسطینی کی حمایت کا حصول‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے کہا ہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران حماس اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحتی مساعی کی حمایت اور تائید کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیل کو تسلیم نہیں تباہ کرنے کے دور میں پہنچ چکے ہیں:ایران

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کی قیادت میں جماعت کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کی ایرانی قیادت سےملاقاتیں جاری ہیں۔ ان ملاقاتوں میں ایرانی لیڈرشپ نے حماس کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

ایران کی مزاحمت پر کار بند رہنے کی پالیسی پر حماس کی تحسین

ایران نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قابض اسرائیل کے خلاف مسلح مزاحمت کے اصول پرقائم رہنے کی پالیسی کی تحسین کرتے ہوئے حماس کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

حماس کے نائب صدر کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی وفد کی ایران آمد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰ اختیاراتی وفد گذشتہ روز خصوصی دورے پر ایران پہنچا ہے۔

حماس کے سیاسی شعبے کے وفد کی ایرانی قیادت سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن عزت الرشق کی قیادت میں تہران کے سرکاری دورے کے دوران ایران کی اعلیٰ قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

بیروت میں ایرانی وفد اور حماس قیادت کے درمیان بات چیت

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کل بدھ کو ایران کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی مقامی قیادت سے ملاقات کی۔

ایرانی شہر مشہد کی شاہرائیں شیخ احمد یاسین کی تصاویر سے مزین

ایران کے شہر مشہد کی بلدیہ نے عالمی یوم القدس کے موقع پر اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بانی الشیخ احمد یاسین شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیےشہر کی اہم شاہراہ اور چوکوں پر شہید کی قد آدم تصاویر چسپاں کی ہیں۔

تہران میں بم دھماکے دہشت گردی ہے، مسلم امہ متحد ہوجائے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایران کے دارالحکومت تہران میں پارلیمنٹ ہاؤس اور ایران کی مذہبی شخصیات کے مزارات پر ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ’دہشتگردی‘ کی واردات قرار دیا ہے۔

ایرانی اسپیکر کی اسماعیل ھنیہ کو مبارک باد

ایران پارلیمنٹ [مجلس شوریٰ] کے اسپیکر علی لاری جانی نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ رہ نما اسماعیل ھنیہ کو جماعت کے سیاسی شعبے کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

چھٹی نصرت انتفاضہ کانفرنس 20 فروری کو تہران میں ہوگی

فلسطین میں صہیونی ریاست کے مظالم کے خلاف جاری تحریک انتفاضہ کی حمایت و نصرت کے حوالے سے چھٹی عالمی نصرت انتفاضہ کانفرنس آئندہ ماہ 20 فروری کو تہران میں منعقد کی جائے گی۔