پنج شنبه 01/می/2025

حلب

روس اور شام کی کارپٹ بمباری سے حلب کا نقشہ تبدیل ہوچکا

شامی فوج اور اس کی حلیف روسی فوج کی جانب سے جنگ زدہ شہر حلب پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ وحشیانہ اور تباہ کن بمباری سے جہاں بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے وہیں شہر کو بھوتوں کی بستی بنا دیا گیا ہے۔

روسی، شامی طیاروں نے حلب میں فاسفورس بموں سے قیامت ڈھا دی

شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں جنگ بندی کی مساعی کی ناکامی کے بعد شامی فوج اور اس کی حامی روسی فوج کے جنگی طیاروں نے شہری آبادی پر فاسفورس بموں سے قیامت ڈھا دی جس کے نتیجے میں سیکڑوں بے گناہ شہری جاں بحق اور زخمی ہو گئے ہیں۔

بشار الاسد کی حکومت شام میں جنگی جرائم کی مرتکب ہے: الجبیر

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے شامی فوج کی جانب سے حلب شہر میں نہتے شہریوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسد رجیم کو جنگی جرائم کی مرتکب قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شام میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود سرکاری فوج نو دن تک حلب میں آگ اور بارود برساتی رہی جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر عام شہری جن میں معصوم بچے اور خواتین شامل ہیں مارے گئے ہیں۔

حلب میں شہری آبادی پر بمباری جنگی جرم ہے:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے شام کے شہر حلب میں سرکاری فوج کی جانب سے اسپتالوں اور شہری آبادی کے مراکز پروحشیانہ بمباری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بے گناہ شہریوں کا قتل عام سنگین جنگی جرم قرار دیا ہے۔