چهارشنبه 30/آوریل/2025

حق واپسی

فلسطینی حق واپسی تحریک کی حمایت میں ترکی اور اردن میں مظاہرے

فلسطین میں ’حق واپسی‘ کے لیے جاری تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے عرب اور مسلمان ممالک میں بھی مظاہرے جاری ہیں۔

سرکردہ عیسائی پادری کا مرکز اطلاعات فلسطین سے مکالمہ

فلسطین کے ایک سرکردہ عیسائی مذہبی رہ نما اور اسلامی مسیحی مقدسات کے دفاع کے لیے قائم کردہ فلسطینی کمیٹی کے رکن مانویل مسلم نے فلسطینی قوم کی ’حق واپسی‘ کے لیے جاری تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی حق واپسی کی تحریک میں فلسطین کی عیسائی اور مسلمان برادری ایک صف میں کھڑی ہیں۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کی جدو جہد جاری رکھیں گے: الحیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینیر رہ نما اور جماعت کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطینی پناہ گزینوں کو کسی دوسرے ملک میں آباد کرنے اور ان کے حق واپسی کی تنسیخ کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

ترکی میں فلسطین کانفرنس کی تیاریاں عروج پر!

ترکی میں آئندہ ماہ ہونے والی فلسطین کانفرنس کی تیاریاں عروج پرہیں۔ اس کانفرنس میں ترکی میں موجود تمام فلسطینی تنٖظیمیں، ادارے، تھینک ٹینک اور انجمنیں حصہ ہیں گی۔

فلسطینی حق واپسی کی علامت’کلید عودہ‘ گینز بک میں شامل

فلسطین میں قیام اسرائیل کے وقت لاکھوں فلسطینیوں کی طاقت کے زور پر ملک بدری کے 68 برس بعد فلسطینی قوم آج بھی اپنے حق واپسی کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔