چهارشنبه 30/آوریل/2025

حق واپسی کے شہدا

"عظیم الشان” حق واپسی مارچ کا ایک سال!

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ 2018ء کو 'یوم الارض' کے موقع پر فلسطینی عوام نے حق واپسی کے حصول اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے ایک پر امن احتجاجی تحریک کا آغاز کیا۔ یہ تحریک فلسطینیوں کے سلب شدہ حقوق کی بحالی کے لیے فلسطین میں اٹھنے والی تحریکوں میں سے ایک اہم تحریک ہے۔

غزہ میں حق واپسی مظاہرے جاری، مزید ایک فلسطینی شہید دسیوں زخمی

فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمعہ کےروز ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے طاقت کا استعمال کرکے مزید فلسطینی شہری کو شہید اور دسیوں کو زخمی کر دیا۔

شہداء حق واپسی کی تعداد 231 ہوگئی، 24 ہزار سے زاید زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ 2018ء سے جاری احتجاجی تحریک کچلنے کے لیے اسرائیلی فوج اور پولیس نے طاقت کا وحشیانہ استعمال شروع کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 231 فلسطینی شہید اور 24 ہزار سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔

تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد 155 ہوگئی، 17 ہزار زخمی

فلسطین میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی پٹی میں جاری تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد 155 ہوگئی ہے۔

غزہ: تحریک حق واپسی شہداء کی تعداد 134 ہو گئی،15200 زخمی

فلسطین میں وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی پٹی میں جاری تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔ جب کہ8 فلسطینی شہداء اس کے علاوہ ہیں جن کے جسد خاکی اسرائیلی فوج نے قبضے میں لے رکھے ہیں۔