
غزہ تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد 35 ہوگئی،4300 زخمی
جمعرات-19-اپریل-2018
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے جدو جہد کرنے والے فلسطینیوں کی احتجاجی ریلیوں پر صہیونی فوج نے وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے جب کہ تین ہفتوں کے دوران 4300 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔