پنج شنبه 01/می/2025

حق واپسی مارچ

اسرائیل غزہ کومحاذ جنگ میں تبدیل کرنے کیوں ناکام رہا؟

قابض صہیونی ریاست باقاعدہ منصوبے اور طے شدہ حکمت عملی کے تحت غزہ کو ایک بار پھر میدان جنگ میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہے مگر قابض صہیونی ریاست اب تک اپنی اس حکمت عملی میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

اسرائیل فلسطینیوں کا کشت وخون فوری طورپر بند کرے:شمالی کوریا

شمالی کوریا نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ غزہ کی مشرقی سرحد پر نہتے فلسطینیوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔

مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کے مشرق میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کردی جس کےنتیجےمیں کم سےکم دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔

غزہ کی مشرقی سرحد پر زخمی ایک اور فلسطینی دم توڑ گیا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی شہری شہید ہوگیا جس کے بعد 30 مارچ سے جاری پرتشدد تحریک میں قابض فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 122ہوگئی ہے۔

فرانسیسی وزیراعظم نے دورہ اسرائیل کیوں منسوخ کیا؟

فرانسیسی وزیراعظم اڈورڈ فیلپ نے رواں ماہ میں طے شدہ اپنا دورہ اسرائیل منسوخ کردیا ہے۔

فلسطینیی نوجوانوں نے غزہ کے قریب اسرائیلی چوکی نذرآتش کردی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں البریج کیمپ کے قریب قائم اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو آگ لگا کر نذرآتش کردیا تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

غزہ سے 23 زخمی فلسطینی علاج کے لیے اردن منتقل

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مشرقی غزہ میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 23 فلسطینی شہریوں کو علاج کے لیے اردن منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی دہشت گردی،30 مارچ کے بعد 112 فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مزید دو فلسطینی شہری شہید ہوگئے جس کے بعد 30 مارچ سے جاری پرتشدد تحریک میں قابض فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 112 ہوگئی ہے۔ جب کہ متعدد فلسطینی شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔ قابض فوج کے وحشیانہ تشدد سے 13 ہزار فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

امداد دینے والے ممالک غزہ کے عوام کو تباہی سے بچائیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے مقبوضہ فلسطین کے لیے قائم کردہ انسانی حقوق کے ادارے ’اوچا‘ نے امداد دینے والے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے عوام پر مسلط معاشی ناکہ بندی کے اثرات ختم کرانے کے لیے فوری اور ہنگامی امداد فراہم کریں۔

پاکستان میں یکجہتی فلسطین کے موقع پر ملک بھر میں مظاہرے

پاکستان بھر میں جمعے کو فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ہر فورم پر فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔