
غزہ کے قریب آتش زدگی، اسرائیل کی ٹرین سروس معطل
پیر-4-جون-2018
فلسطینی شہریوں کی جانب سے غزہ کی پٹی کی سرحد کی دوسری طرف پھینکے گئے آتشیں کاغذی جہازوں کے نتیجے میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ دوسری جانب غزہ کے بالمقابل اسرائیلی کالونیوں میں آتش زدگی کی وجہ سے ٹرین سروس بھی تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔