
"حفاظ قرآن سلاخوں کے پیچھے”حافظ قرآن اسیران کے اعزاز میں تقریب
ہفتہ-10-دسمبر-2022
اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل 77 فلسطینی اسیران نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ کتاب اللہ کو حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے فلسطینی اسیران کے اعزاز میں غزہ کی پٹی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہ نماؤں اور سرکردہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔