جمعه 15/نوامبر/2024

حسن روحانی

نئی امریکی انتظامیہ کےحوالے سے ایران کا رویہ اس کی پالیسی کےمطابق ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہےکہ نئی امریکی انتظامیہ کےساتھ ایران کا برتائو واشنگٹن کی پالیسی کے مطابق ہوگا۔ انہوں‌ نے نئی امریکی حکومت پر زور دیا کہ وہ مزید بگاڑ کے بجائے تنازعات کے حل پر توجہ دے اور دھمکی کےبجائے محاذ آرائی سے گریز کی پالیسی اپنائے۔

ایران میں‌ کرونا کے مریضوں کی تعداد اڑھائی کروڑ ہو گئی: حسن روحانی

اسلامی جمہوری ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد اڑھائی کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔

کرونا کی وباء پرقابو پانے میں کامیابی کی جانب گامزن ہیں: حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران کرونا وائرس کی وباء کی روک تھام کی طرف کامیابی سے پیش رفت کررہا ہے۔ ایران میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں اور نئے کیسز میں غیرمسبوق کمی دیکھی گئی ہے۔

ایران کتنی مقدار میں یورینیم افزودہ کررہا ہے، حسن روحانی کا اہم انکشاف

ایران اب جولائی 2015ء میں چھے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری سمجھوتا طے پانے سے قبل کی سطح (لیول) سے بھی زیادہ یورینیم افزودہ کررہا ہے۔ اس بات کا اعلان ایرانی صدر حسن روحانی نے جمعرات کو ایک نشری تقریر میں کیا ہے۔

پڑوسی ملکوں نے امریکی پابندیوں کے خلاف تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کے روز کہا کہ ان کا ملک امریکی پابندیوں سے بچنے کے لئے پڑوسی ممالک کی حمایت حاصل کر رہا ہے۔

صدی کی ڈیل کا امریکی منصوبہ منظر پر آنے سے پہلے ہی ناکام ہوچکا: روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ اس وقت تک مذاکرات نہیں کرےگا جب تک امریکا ایران پرعاید کی گئی پابندیاں نہیں اٹھائے گا۔

خلیجی ممالک کے تحفظ کی مہم میں اسرائیل خود کو نہیں بچا سکتا: روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ خلیجی خطے کی سلامتی اور استحکام کے تحفظ کی ضمانت کے لیے خطے سے باہر کےکسی ملک کی مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل خلیجی ممالک کی سلامتی کی مہم میں شامل ہو کرخود کو نہیں بچا سکتا۔

مسئلہ فلسطین کے حل تک پوری دنیا میں امن قائم نہیں‌ ہو سکتا: حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور عادلانہ حل تک پورے خطے اور پوری دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ان کا کہنا ہےکہ ایران اپنے دفاع کی جنگ لڑ رہا ہے۔ جوہری پروگرام پر معاہدہ اسی صورت میں قابل عمل ہوگا جب تمام فریقین اس پرعمل کریں گے۔ ایران یک طرفہ طورپر جوہری معاہدے پرعمل نہیں کرے گا۔

امریکا موجودہ پالیسی ترک کر کے معافی مانگے تو مذاکرات کریں گے: روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا دبائو کی پالیسی ترک کرکے اپنی غلطیوں پر معافی مانگے تو اس کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کو تیار ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے روحانی سے ملاقات کی 8 بار کوشش کی: ایران

ایران کے ایوان صدر کے ایک سینیر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 بار ایرانی صدر حسن سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا۔