
مفتی اعظم فلسطین کی مسجد ابراہیمی کی بندش کی شدید مذمت
جمعہ-18-اگست-2023
یروشلم اور فلسطینی علاقوں کے مفتی اعظم الشیخ محمد حسین نے صہیونی قابض حکام کی طرف سے مسلمان نمازیوں کے سامنے یہودی تعطیلات کی آڑ میں مسجد ابراہیمی کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کی مسجد ابراہیمی فلسطینی مسلمانوں کا ایک اہم مذہبی مرکز ہے اور اس کی بندش فلسطینی مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں صریح مداخلت ہے۔