چهارشنبه 30/آوریل/2025

حرمین الشریفین

حرمین شریفین کو عارضی بندش کے بعد زائرین کے لیے کھول دیا گیا

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں کعبۃ اللہ کے ارد گرد کا حصہ (مطاف) جمعرات کی صبح صفائی اور حفاظتی تدابیر کی غرض سے مختصر وقت کے لیے مکمل طور پر خالی کرایا گیا تھا تاہم وہ مسجد حرام، مطاف اور مسجد نبوی کو صفائی کے بعد زائرین کے لیے کھول دیا گیا۔

ورچوئل ویژن سے حرمین شریفین کا دیدار ممکن!

حرمین شریفین اور مشاعر مقدسہ کا دیدار ہرمسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے مگرہرایک کے لیے وہاں پہنچنا ممکن نہیں ہوتا۔ ماضی قریب میں آئسوٹوپ دوربینوں کی مدد سے مشاعر مقدسہ سے دورمسلمان مقدس مقامات کی زیارت کرکے اپنے دل کو ٹھنڈک پہنچاتے مگر اب وہی ٹیکنالوجی ایک نئی شکل میں ہمارے سامنے ویڈیوز کی شکل میں موجود ہے۔ سعودی عرب کے ایک نوجوان نے 4D ٹیکنالوجی کا استعمال کرکےہارڈ تصویری فلموں کے بجائے انہیں ویڈیوزکی شکل دے دی ہے جس کے بعد ضیوف الرحمان اپنی سیٹ پر بیٹھ کر مکہ اور مدینہ اوروہاں پائے جانے والے مشاعر کی زیارت کرسکتے ہیں۔