جمعه 15/نوامبر/2024

حجاج کرام

لاکھوں مسلمان رکن اعظم کے لیے میدان عرفات میں جمع، فلسطینی محروم

آج ہفتے کو لاکھوں مسلمانوں نے میدان عرفات میں رکن اعظم ادا کیا مگر اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں پر مسلط کی گئی جنگ کی وجہ سے غزہ کی پٹی کے ہزاروں مسلمان فریضہ حج کی ادائی سے محروم رہے ہیں۔

حج کے دوران ٹریفک حادثے کے دوران فلسطینی حاجیہ جاں بحق

غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والی فلسطینی حاجیہ غالیہ ابو راضی آج بروز ہفتہ یکم جولائی 2023 کو مکہ مکرمہ کے کنگ عبدالعزیز ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ غالیہ چند روز قبل مناسک حج کی ادائی کے دوران ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں ہسپتال لایا گیا تھا۔

رمی جمرات کے بعد حجاج کرام کا طواف کعبہ

سعودی عرب میں عازمین حج کے قافلے آج منیٰ میں حج کا رکن رمی کرنے کے بعد دیگر ارکان یعنی قربانی اور حلق کرا رہے ہیں جس کے بعد وہ احرام کی پابندیوں سے آزاد ہوجائیں گے اور طواف کریں گے۔

غزہ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ آج سعودی عرب روانہ ہوگا

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں عازمین کا پہلا گروپ سوموار کو رفح کراسنگ کے ذریعے قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف روانہ ہوگیا جہاں سے وہ مملکت سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

رمی جمرات مکمل، حجاج کرام آج واپسی کی تیاری کریں گے

حجاج کرام منی میں ہیں جہاں وہ آج تیسرے یوم تشریق کے موقعے پر شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ حجاج کرام آج جمعہ کو آج جمرہ عقبہ میں رمی جمرات کے دوران سات سات کنکریاں ماریں گے۔ سعودی عرب میں ایام تشریق منگل کو شروع ہوئے اور آج جمعہ حجاج کرام واپسی کے لیے تیاریاں شروع کریں گے۔اعظم کی ادائی کے بعد حجاج کرام مزدلفہ کی جانب روانہ ہوئے تھے۔

حجاج کرام کی طواف وداع کے بعد گھروں کو واپسی کا آغاز

مکہ مکرمہ میں حجاج کرام نے دوسرے مناسک کی تکمیل کے بعد بیت اللہ کا طواف الوداع مکمل کرلیا ہے۔اس کے بعد وہ سعودی عرب میں اپنے اپنے آبائی علاقوں یا اقامت گاہوں کی جانب روانہ ہوجائیں گے۔

آٹھ سو حجاج کرام کی فرئضہ حج کی ادائی کے بعد غزہ واپسی

فرئضہ حج کی ادائی کے بعد فلسطینی حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

حجاج کرام کی واپسی،رفح گذرگاہ چار روز کے لیے کھولنے کا فیصلہ

مصری حکام نے فلسطینی بارڈر حکام کو بتایا ہے کہ سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائی کے بعد واپس آنے والے فلسطینی حجاج کے لیے رفح گذرگاہ کو سوموار سے جمعرات تک مسلسل چار روز تک کھول دیا گیا ہے۔

حجاج کرام کی غزہ واپسی، رفح گذرگاہ کھولنے کا مصری فیصلہ

مصری حکام نے فلسطینی بارڈر حکام کو بتایا ہے کہ سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائی کے بعد واپس آنے والے فلسطینی حجاج کے لیے رفح گذرگاہ کو آج جمعہ کے روز کھولا جا رہا ہے۔

ایک ملین سے زاید عازمین حج کی سعودی عرب آمد

سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے سرکاری سطح پر جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہےکہ گذشتہ روز تک فریضہ حج کی ادائی کے لیے آنے والے عازمین حج کی تعداد 11 لاکھ 51 ہزار 10 درج کی گئی ہے۔ پچھلے سال کی نسبت اتنے عرصے میں آنے والے عازمین حج کی تعداد میں 25 فی صد اضافہ ہوا ہے اور قریبا 2 لاکھ 28 ہزار 704 عازمین حج گذشتہ برس کی نسبت زیادہ آئے ہیں۔