جمعه 15/نوامبر/2024

حانوکا تعطیلات

یہودیوں کے مذہبی تہوار پر1800 آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پردھاوا

گذشتہ ایک ہفتے کے دورا قابض صہیونی کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آبادکاروں کی بڑی تعداد نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دلا اور یہودیوں کے مذہبی تہوار ’حانوکاہ‘ کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں تلمودی تعلیمات ادا کیں۔

یہودیوں کے مذہبی تہوار پر آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی

کل اتوار کی صبح قابض صہیونی فوج نے مسجد الاقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔ بعد ازاں یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ یہ دھاوے ایک ایسے وقت میں بولے گئے ہیں جب یہودی آباد کار’عید حانوکاہ‘ نامی مذہبی تہوار منا رہے ہیں۔

حماس کا "حنوکا” تہوار پرالقدس میں یہودی غنڈہ گردی روکنے کا مطالبہ

مقبوضہ بیت المقدس میں حماس کے ترجمان محمد حمادہ نے فلسطینی عوام سے اتوار کی صبح سے القدس میں نفیر عام کی اپیل کی ہے۔ تاکہ القدس اور مسجد اقصیٰ پر قابض دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے نام نہاد "روشنیوں کے تہوار" (حنوکا) میں یہودیوں کی شرکت اور اس موقعے پر ان کی غنڈہ گردی کو روکا جا سکے۔ خیال رہے کہ یہودیوں کا یہ مذہبی تہوار آٹھ دن تک جاری رہتا ہے۔

حانوکا تعطیلات، مسجد اقصیٰ میں توڑ پھوڑ ہوئی تونتائج سنگین ہوں گے۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے انتباہ کیا ہے کہ اگر یہودی آباد کاروں نے اپنی آٹھ روزہ حانوکا تعطیلات کے دورن مسجد اقصیٰ میں توڑ پھوڑ کی تو اس کے سخت مضمرات ہوں گے۔